منتخب اشعار

شوق کو عازم سفر رکھیے
بے خبر بن کر سب خبر رکھیے 
چاہے نظروں ہوں آسمانوں پر 
پاؤں لیکن زمین پر رکھیے 
جانے کس وقت کوچ کرنا ہو
اپنا سامان مختصر رکھیے 

Comments